پٹنہ، ۲۱؍جون: (بی این ایس) بہار کے نوی نگر کے گھرسڈ گاؤں میں واقع سرکاری مڈل اسکول کے 150 بچوں منگل کو مڈ ڈے میل کھانے سے بیمار پڑ گئے۔ 40 بچوں کو اب تک نوی نگر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسکول کی انچارج پرنسپل منیش کماری اور دیگر اساتذہ نے بتایا کی تقریبا دو سو بچوں نے مڈ ڈے میل کھایا تھا ، کھاتے ہی بچوں نے سر
درد، چکر آنے، جی متلانے کی شکایتیں شروع کر دیں۔ اساتذہ نے فورا چھوٹی بڑی گاڑیوں کے سہارے بچوں کو نوی نگر ہسپتال پہنچایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی ڈی او پنا لال اور دیگر افسران ہسپتال پہنچ گئے۔ بی ڈی او نے کہا کہ ایم ڈی ایم کے نمونے لئے جا رہے ہیں جنہیں عدالتی تحقیقات میں بھیجا جائے گا۔ تمام بچوں کی حالات خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔